
ایران اسرائیل کشیدگی پر کیا پاکستان میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ ہے۔
ترجمان اوگرا نے ملک میں تیل کے ذخائر کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے، ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا معقول ذخیرہ موجود ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات سے زائد کا پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع شہر میناب میں ایک اسرائیلی حملے نے لڑکیوں کے ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں چالیس طلبہ مارے گئے۔
ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہوا ہے۔
دوسری طرف شمالی اسرائیل میں ایرانی میزائل روکے جانے کے بعد اس کا ملبہ 9 منزلہ عمارت پر گرنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس میں سے ایک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
تاحال ایران اسرائیل جنگ میں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اس وقت دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ ایران پر اسرائیل امریکا مشترکہ حملے پر مرکوز ہے، اور پل پل کی رپورٹنگ کی جا رہی ہے۔
ایران نے جواب میں اسرائیل سمیت خلیجی ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا لیا ہے، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں حملے کیے گئے ہیں۔
