ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بڑا حملہ: 100 سے زائد فوجی زخمی

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی ایئربیس العدیری پر حملے میں 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایرانی بحریہ نے کویت میں امریکی العدیری بیس کو بیک وقت 2میزائل سے نشانہ بنایا جس سے محمدالاحمد، علی السالم نیول بیسز، پٹریاٹ کیمپ اور گوداموں کو شدید نقصان پہنچا۔

زخمی امریکی فوجیوں کو علاج کیلئے الجابر اور المبارک اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹرز اور مینا سلمان پورٹ پر میزائل برسائے جب کہ اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ، گرین پائن ریڈار اور حیفا نیول بیس پر بھی ڈرون حملےکئے۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ دشمن کے مکمل ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہےگی۔

بعدازاں ایرانی پاسداران انقلاب نے وعدہ صادق آپریشن فور کی 39ویں لہر کی ویڈیو جاری کر دی۔ اس تازہ کارروائی کو ’یاامیرالمومنین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آپریشن کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق جوابی کارروائیوں کا سلسلہ حملہ آور قوتوں کے پچھتاوے تک جاری رہےگا، دشمن کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہونے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*