اورنگی ٹاؤن میں انتظامیہ کی غفلت سے بچہ نالے میں گر گیا، ننھے دوست نے جان بچا لی

کراچی(21 فروری 2026): شہر قائد میں ایک اور بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا نالے میں گرنے والے بچہ اپنے دوست کی وجہ سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن رحمت چوک میں انتظامیہ کی شدید غفلت سے چھوٹا بچہ اچانک سے نالے کے ٹوٹے ہوئے حصے میں جاگرا لیکن خوش قسمتی سے بچے نے خود کو سنبھالا۔

بچے نے نالے میں گرتے ہی شور مچایا اور اپنے کم عمر ساتھی دوست کی مدد سے واپس اوپر آگیا، حادثہ دیکھ کر علاقے کے دیگر لوگ بھی فورا جمع ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مین نالہ گلی کے کونے سے گزر رہا ہے، نالے کا بڑا حصہ ٹوٹا ہوا ہے جو بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*