اورنگی میں 2 افراد پھانسی پر لٹک گئے

نارتھ ناظم آباد میں نالے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق، اورنگی ٹاؤن میں مکان سے 3 روز پرانی لاش ملی

گلشن بہار میں مکان سے نوجوان کی پھند الگی لاش ملی، خودکشی کی ہے، اہل خانہ کا بیان، پولیس کی تفتیش شروع

نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک پر نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی، حلئے سے مزدورلگتا ہے، پولیس

اورنگی ٹاون نمبر 10 کبڈی گراونڈ کے قریب گھر سے 3 روز پرانی ایک شخص کی نعش ملی ، مدثر کے نام سے شناخت

کراچی( کرائم رپورٹر) نارتھ ناظم آباد نالے میں ڈوب کر اورنگی ٹاون میںپھندے میں جھول کر 2 دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاون گھر سے 3 روز پرانی لاش ملی تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجھاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک کے قریب نالے میں ڈوب کر ایک شخص جانبحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا اور قانونی کارواءکے لیئے عباسی اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے لیکن اسکی شناخت نہیں ہوسکی اور ظاہری طور پر متوفی مزدور لگتا ہے تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے ادھر پاکستان بازار تھانے کی حدود گلشن بہار الخضرا مسجد کے قریب گھر کے اندر سے ایک شخص کی پھندا لگی نعش برآمد ہوءاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کے لیئے نعش کو عباسی اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطانق اسپتال میں متوفی کی شناخت 28 سالہ شاہ محند ولد شاہد کے نام سے ہوءجبکہ ابتداءاطلاع کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ادھر مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر 10 کبڈی گراونڈ کے قریب گھر سے 3 روز پرانی ایک شخص کی نعش ملی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارواءکے لیئے نعش کو عباسی اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ مدثر حسین ولد غلام سرور کے نام سے ہوءتاہم پولیس تفتیش کررہی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*