
امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ’ ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جا نا شروع ہوگیا، اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ میں آگ لگ گئی تھی ۔
امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا، دو امریکی فوجی زخمی ہوئے، جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہوگئے ۔
