امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

جہاز دو روزہ دورے پر کراچی پہنچا ہے، جس کا نیوی نے خیر مقدم کیا

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا، جہاں پاک بحریہ کے سینیئر افسران نے جہاز کے عملے کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے دوطرفہ بحری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کے دوران امریکی نیوی کے اہلکار مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں، تربیتی پروگرامز اور مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے تاکہ دونوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

یہ دورہ شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ اور امریکی جہاز کی مشترکہ مشقوں کے ساتھ مکمل ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*