
افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے،پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی پر حملے کیے جارہے ہیں اور طالبان نے باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بلا اشتعال جارحیت کرتے ہوئے باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثر ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
خیال رہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا جارہا ہے۔
افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے جن میں افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
