اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، ٹریڈنگ ایک گھنٹے کیلیے معطل، انڈیکس کی بڑی چھلانگ

اپ سائیڈ 7 فیصد کی حد عبور ہونے پر بازار حصص میں اسٹاک ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے اپر لاک لگا، انتظامیہ

کراچی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی جب 100 انڈیکس 9 ہزار 474 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 155 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں تیز رفتار اضافے کے باعث اپ سائیڈ 7 فیصد کی حد عبور ہونے پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک گھنٹے کے لیے کاروبار معطل کر کیا گیا۔ پی ایس ایکس انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اسٹاک ٹریڈنگ کو اپر لاک لگنے کے باعث صبح 9 بج کر 22 منٹ پر روک دیا گیا اور اسے 10 بج کر 22 منٹ تک معطل رکھا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اسٹاک ٹریڈنگ کا دوبارہ آغاز 10 بج کر 27 منٹ پر کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں اس سے قبل 2 مرتبہ بدترین مندی کے باعث ایک گھنٹے کے لیے کاروبار معطل کیا گیا تھا، تاہم آج پہلی بار بڑی نوعیت کی تیزی کی صورت میں ایک گھنٹے کے لیے کاروبار کو روکا گیا۔

کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بازار حصص میں 10 ہزار 942 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مزید اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 11 ہزار 603 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*