‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی عدالتی احاطے سے گرفتاری پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء میں شامل خواجہ حارث اور بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری قانونی یا غیر قانونی ہونے کا تعین کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*