
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع ہوگئی۔
ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔
اس سے قبل آج سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تھے۔
گزشتہ روز مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے۔
