اسرائیلی وزیردفاع کا علی لاریجانی کو قتل کرنے کا دعویٰ، ایرانی سرکاری میڈیا کی تردید، ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کردیا

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں  ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو قتل کردیا گیا ہے۔ 

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کوکل رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ 

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے تاہم  فوری طور پر واضح نہیں کہ آیا علی لاریجانی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*