اروشی روٹیلا کا زیورات بھرا بیگ لندن ایئرپورٹ سے غائب

اس سے قبل بھی ان کا سونے کا آئی فون گم ہو گیا تھا

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی براؤن بیگ، جس میں تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات تھے، لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔

اروشی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، لیکن واپسی پر ان کے بیگج بیلٹ سے بیگ غائب ہو گیا۔ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہوا؟

سارہ علی خان کا بوائے فرینڈ کس مشہور خاندان کا باصلاحیت بیٹا ہے؟

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیگ، ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکام سے معاملے کی فوری تفتیش اور بیگ کی واپسی لے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں بھی اروشی نے دعوی کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے کا آئی فون نریندرا مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔ اب یہ تازہ چوری کا واقعہ ایک بار پھر ان کی پریشانی کی وجہ بن گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*