احتجاجی مظاہروں، ترقیاتی کاموں سے ٹریفک جام

جہانگیر روڈ اور لسبیلہ کے قریب گیس اور بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج، لیاقت آباد سے ٹریفک کی روانی متاثر

سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ گیس کی سپلائی بھی زیادہ متاثر ہونے لگی، خواتین کے لیے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا

سلنڈر مہنگا ہونے کے سبب غریبوں کی پہنچ سے دور، تندور پر روٹیاں بھی مہنگی ہوچکی ہیں، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی دہائی

شہر میں جگہ جگہ ترقیاتی کاموں ور کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے سبب کئی اہم شاہراہیں بند، ٹریفک جام معمول بننے سے شہری زچ

کراچی ( کرائم رپورٹر)جہانگیر وڈ اور لسبیلہ پر گیس اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہر میں جگہ جگہ ترقیاتی کام اور میچ کی سیکورٹی کے باعث اہم شاہراہیں بند ہونے سے بد ترین ٹریفک جام رہا۔ تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے شہر میں موسم سرد ہوتا جارہا ہے شہر میں گیس کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ بدھ کو بھی جہانگیر روڈ اور لسبیلہ پر علاقہ مکینوں نے گھروں میں گیس اور بجلی کی عدم فراہمی پر اھتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح کے اوقات میں بجلی کی بندش نے مزید پریشان کردیا ہے۔ بازاروں سے سلنڈر اور گیس بہت مہنگی پڑتی ہے جس کی جیب اجازت نہیں دے رہی ہے تندور پر روٹیاں بھی مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور ححکومت کی جانب سے عوام کے ان بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ مظاہرے کے ابعث جہانگیر روڈ سے لیاقت آباد تک تریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لسبیلہ پر بھی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل روٹس پر بھیجا جانے لگا تاہم دوسرے مقامت پر جاری تقرقیاتی کام اور سڑکوں کی خراب صورتحال کے ابعث کئی گھنٹوں تک شہریوں کو ٹریفک جام کا عزاب سہنا پڑا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*