
پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کو شکست ِ فاش دیتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا ۔
پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ کہ افغان طالبان سن لو ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو۔
فوجی جوان نے کہا کہ افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے ، اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا ۔
پاک فوج کے جوان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزافغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فوری اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں
