آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈورن حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق 2 ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہوئے، ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر گرا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں میں ایک اسکول کی عمارت کے قریب گرا۔

واقعے کی ویڈیو میں ایئرپورٹ کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا اور ٹرمینل عمارت کے نقصان پہنچا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایرانی سفارت خانے کے ساتھ باضابطہ احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایران جلد از جلد اس واقعے کی وضاحت کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*