آبادی کو بر وقت نہ روکا گیا تو کل ہمارے وسائل ختم ہو سکتے ہیں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ایک خاموش بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبادی کو بروقت نہ روکا گیا تو ملکی وسائل ختم ہو سکتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے لیے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن قائم کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور عوامی شعور ہی آبادی کے سیلاب کو روکنے کا ذریعہ ہیں۔میئر کراچی نے زور دیا کہ آج اگر ہم آبادی کو سنبھال لیں تو کل ہمارے وسائل خود سنبھل جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*