ینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت ٹریننگ کی افتتاحی تقریب ای-کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقد

افتتاح صوبائی وزیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں محترمہ شاہینہ شیر علی نے کیا۔

ملیر (اسٹاف رپورٹر)
بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے تحت ٹریننگ فیز XVI کی افتتاحی تقریب ضلع ملیر میں واقع ایم/ایس ای-کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں معزز مہمانوں کی بھرپور شرکت نے پروگرام کی اہمیت کو دوچند کر دیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں محترمہ شاہینہ شیر علی تھیں۔ ان کے ہمراہ BBSHRRDB کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب کمال، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آغا طارق پٹھان، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اکبر جوکھیو، سر صہیب شاہد اور ملک شعیب ظفر بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محترمہ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ BBSHRRDB کے تحت جاری تربیتی پروگرام نوجوانوں کو جدید مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ نہ صرف خود روزگار حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای-کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سے تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکیں، جو خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر BBSHRRDB کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب کمال نے ٹریننگ فیز XVI کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بورڈ سندھ بھر میں ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہا ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام حکومت سندھ کے وژن کے عین مطابق ہیں، جن کا مقصد غربت میں کمی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آغا طارق پٹھان نے اپنے خطاب میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری فری اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔

تقریب نہایت منظم انداز میں منعقد کی گئی، جس میں مؤثر منصوبہ بندی، بہترین انتظامات اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کی جھلک نمایاں تھی۔ مقررین نے فنی و تکنیکی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ایسے پروگراموں کے تسلسل پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر ای-کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ایڈمنسٹریٹر زاہد اقبال بھٹہ نے تمام معزز مہمانوں، افسران اور شرکاء کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹریننگ فیز XVI نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل اور باعزت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*