ہم نے امریکی فوجی طاقت اور غرور کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف  کا کہنا ہے کہ ایف 35 جہاز  امریکی فوجی طاقت اور غرور کی علامت تھا جسے نشانہ بنایا۔ 

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایف-35 کو ایک ایسی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا تھا جو کسی بھی آنکھ سے پوشیدہ اور ہر طاقت سے برتر ہے، تاہم خدا کی قدرت اس سے بھی بالاتر ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار اس علامت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ ایک نظام کے زوال کا لمحہ ہے۔ 

واضح رہے  گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایرانی دفاعی نظام نے ایک امریکی ایف 35 طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ 

امریکی  میڈیا کے مطابق ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے کو مبینہ نشانہ بنائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*