کراچی : 31 جنوری سے لاپتہ 17 سالہ طالبہ سہراب گوٹھ سے بازیاب

کراچی : 31 جنوری سے لاپتہ 17 سالہ طالبہ اقرا کو سہراب گوٹھ سے بازیاب کرالیا گیا، والدین نے مزید تعلیم سے منع کیا تو طالبہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں انویسٹی گیشن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 31 جنوری سے لاپتہ 17 سالہ طالبہ اقرا کو سہراب گوٹھ سے بازیاب کرا لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ کم عمر طالبہ کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران طالبہ کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ بازیاب کرایا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ طالبہ کے گھر سے چار اسمارٹ گھڑیاں، موبائل فونز، ٹیبلٹ، ڈیڑھ تولہ سونا، اسکول بیگ اور دیگر سامان بھی غائب تھا، جو طالبہ اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اقرا ساتویں جماعت کی طالبہ ہے اور مزید تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی، تاہم والدین کی جانب سے منع کیے جانے پر وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ طالبہ نے تعلیم جاری رکھنے کی غرض سے قیمتی سامان بھی ساتھ لے لیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں ایک رکشہ ڈرائیور کے گھر سے ملی، جہاں وہ خود کو لاوارث ظاہر کر کے پناہ لیے ہوئے تھی اور رکشہ ڈرائیور کے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی، اقرا نے سہراب گوٹھ کے ایک اسکول میں داخلہ بھی لے لیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ طالبہ کو قانونی کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*