کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس کی ٹکر سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جس کی شناخت پولیس حکام نے 18 سالہ فراز کے نام سے کی ہے؛ حادثے کے فوری بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ اسے قانون کی گرفت میں لایا جا سکے، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*