
کراچی ٹریفک پولیس نے 21 رمضان (11 مارچ) کو یومِ شہادتِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق، نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کی وجہ سے گرومندر سے ٹاور تک ایم اے جناح روڈ اور صدر کے ملحقہ راستے عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل کے طور پر نشتر روڈ، لسبیلہ، شاہراہِ قائدین اور کشمیر روڈ کا استعمال کریں، جبکہ بھاری ٹریفک کو ناظم آباد اور ماڑی پور روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
