کراچی: گلستان جوہر میں رہائشی عمارت زمین میں دھنس گئی، خالی کرانے کا عمل جاری

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 10 میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت "یاسر ٹیرس” زمین میں دھنس گئی ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں عمارت کی زمین اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جبکہ گراؤنڈ فلور کے فلیٹوں کی کھڑکیاں اور گیلریز ٹوٹ گئی ہیں۔


حکام کے مطابق، یہ عمارت دراصل تین عمارتوں کا ایک کمپلیکس ہے، جس میں سے بلاک اے اور بی محفوظ ہیں۔ تاہم، متاثرہ عمارت میں بلاک سی اور ڈی شامل تھے، جس میں مجموعی طور پر 60 فلیٹس تھے اور تقریباً 300 افراد رہائش پذیر تھے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*