کراچی: ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر 24 سالہ خاتون شدید زخمی

کراچی: ڈیفنس فیز 7 خیابان جامی کے قریب رہائشی عمارت کی چھت سے خاتون گرگئی، جس کے بعد خاتون کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7، خیابانِ جامی کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت سے 24 سالہ خاتون گر کر شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اصل حقائق خاتون کے بیان کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کی شناخت 24 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی عمارت میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔

حادثے کے فوراً بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا بھائی اس وقت دبئی میں مقیم ہے اور اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، مریم کی حالت فی الحال تشویشناک ہے اور وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔

پولیس اس پہلو پر غور کر رہی ہے کہ خاتون خود گری ہیں یا انہیں کسی نے دھکا دیا ہے۔

ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، مریم کے ہوش میں آنے اور ان کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور محرکات کارفرما ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*