
کراچی: ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینےسے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ناظم آباد ایک نمبر میں پیش آیا جہاں کچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک ہوئے جب کہ واقعہ کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔
