کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی عرفان بہادر نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کراچی اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم ‘بلوچ ریپبلکن گارڈ’ کے 5 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے؛ گرفتار ملزمان میں کمانڈر جھنور، علی جان، نور محمد، جامک اور نیاز شامل ہیں جن کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ان کارروائیوں میں پڑوسی ملک ملوث ہے اور ملزمان نے شکار پور، جیکب آباد اور جعفر ایکسپریس پر ہونے والے 6 مختلف دھماکوں کا اعتراف کیا ہے، جبکہ یہ دہشت گرد بلوچستان کے علاقے لہڑی سے تربیت یافتہ ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے بارودی مواد کی ترسیل فیملیز کے ہمراہ کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کے دیگر سہولت کاروں اور سرپرستوں کی گرفتاری کے لیے وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے تاکہ صوبے بھر میں ریلوے نیٹ ورک کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*