
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں پولیس نے بھتے کے منظم نیٹ کی جڑیں پولیس نے ہلا کررکھ دی۔زیر تعمیر عمارتوں ، ہوٹلوں،چھالیہ فروشوں،سمیت لیاری اور نیوکراچی میں بڑے پیمانے پر بھتہ کلیکشن اور شہریوں کے کاروباری مراکز پر فائرنگ اور دھمکانے میں ایران سے آپریٹ ہونے والے گروہ کی کمر توڑ دی۔ وسطی پولیس اور اسپیشل لائزڈ انوسٹی گیشن کے چھاپے پر پولیس کی میڈیا کو بریفنگ،تین خطرناک ملزمان سمیت 9کارندوں کو قادری ہاؤس سے گرفتار کیاگیا۔پولیس نے دس مقدمات درج کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو نے اتوار کی دوپہر پریس کانفرنس میں بتایاکہ گذشتہ رات رضویہ تھانے کی حدود میں بڑی کارروائی کی گئی یہ ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا مشترکہ آپریشن تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی کراچی جاوید عالم اوڈوھو نے گذشتہ ہفتے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ٹیم میں ڈی آئی جی ویسٹ، سی آئی اے، ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ایس آئی یو شامل تھے، عمران خان کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی بھتہ خور ریحان کو دو روز قبل مقابلے میں ایس آئی یو نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا کارروائی میں 3 ہائی پروفائل ملزمان 3 شوٹرز سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج جواد عرف واجہ قادری، ریحان الدین، اور ملا شاہزیب مرکزی کردار ہیں ملزمان کا تعلق انتہائی مطلوب اور خطرناک بھتہ خور گروپ سے ہے، عمران خان نے دعوی کیا کہ ملزمان وصی اللہ لاکھو عرف بکری اور عبدالصمد کاٹھیاواری عرف بھنگی کا نیٹورک چلارہے تھے ملزمان پولیس کو بھتہ خوری کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق برآمد اسلحے میں جی تھِری، ایس ایم جیز اور پستول شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف10 مقدمات بھی درج کیے ہیں
وصی اللہ لاکھو عرف بکری اور صمد کاٹھاواری عرف بھنگی بیرون ملک چھپے ہوئے ہیں گرفتار ملزم ریحان الدین کارشوروم پر فائرنگ مقدمہ میں ملوث تھا ایک ماہ قبل جمشید کواٹر تھانے میں بھتے کا مقدمہ درج ہوا تھاملزم ریحان الدین نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے تھے ملزم نے گروہ کے دیگر سربراہان کارندوں اور بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیامجموعی طور پر17 افراد کوحراست میں لیا گیا تھاابتدائی تفتیش میں گرفتار 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ ملا ہے بھتہ خوری کے دوران فائرنگ میں ملوث 3 دیگر ملزمان شعیب، طاہر، عامر بھا گرفتار ہوئے، عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں مزید بتایا کہ دیگر 3 سہولت کار ملزمان بھی غیر قانونی اسلحے سمیت گرفتار ہوئے بھتہ خوری غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں ملوث 9 ملزمان کے خلاف 10 مقدمات درج ہوئے دیگر افراد کے کریمینل ریکارڈ اور ویریفیکسشن کی جارہی ہے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے ۔واضح رہیں کہ چھاپہ ناظم آباد میں سنی تحریک کے چئیرمین ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ ماراگیا تھا۔



