
کراچی(29 مارچ 2026): محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ بوندا باندی کے امکان کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
