کراچی: شیرشاہ میں گودام میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی

کراچی: شیر شاہ میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ اب تک نہ بجھائی جاسکی۔

فائرآفیسر کے مطابق پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ شیرشاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 5 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا ہے جو   آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

فائر آفیسر کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔

فائر آفیسر کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*