
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، گولیاں لگنے سے19 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 15مرد، 2 خواتین، ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے۔ سول اسپتال میں 5، جناح اسپتال3،عباسی شہیداسپتال میں 11 زخمی منتقل کیے گئے۔
واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے جبکہ اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھائی ہوئی ہے۔

Jashn e azadi Mubarak ho