
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے، تاہم ایک بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔
ایس ای سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے، سہولت اکاؤنٹ شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن کھولا جاسکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے، نوجوان سہل اکاؤنٹ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں، اور غیرمجاز غیرملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔
