
نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق، آگ کی اطلاع صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ملی، جس پر فوری طور پر 2 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔
تاہم، آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیاں طلب کی گئیں اور اس وقت 11 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
