
نسلہ ٹاور کا 780 گز پر مشتمل پلاٹ خریدار نہ ملنے کے باعث نیلام نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق نیلامی 4 ستمبر کو شیڈول تھی تاہم کسی بھی خریدار نے بولی جمع نہیں کرائی۔
آفشل اسائنی کے مطابق پلاٹ کی قانونی حیثیت جاننے کے لیے متعلقہ لینڈ اوننگ اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ 135 گز زمین کی حیثیت کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کی فروخت کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے رکھی گئی تھی اور قانون کے مطابق اس زمین پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس 9 منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔
