مولانا فضل الرحمان سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات جاری

مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر گفتگو ہوگی

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات جاری ہے، ملاقات میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر گفتگو ہوگی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور امین الحق شامل ہیں، جبکہ جے یو آئی رہنما سینیٹر کامران مرتضی بھی گفتگو میں شریک ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*