کراچی میں صبح سویرے بادل برس پڑے، شہر میں‌ موسلادھار بارش

کراچی (21 مارچ 2026): شہر قائد میں آج عید کو صبح سویرے بادل برس پڑے، شہر میں‌ موسلادھار بارش ہوئی۔

شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش برسی ہے، پنجاب، کے پی، بلوچستان، جی بی اور آزاد کشمیر میں بھی آج بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

کراچی کے علاقوں سی ویو، کلفٹن، اسکیم ت33، سائٹ ایریا میں بادل جم کر برسے، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ میں بھی مینہ زور سے برسا، شہر میں بارش کے باعث عید کے اجتماعات عید گاہوں سے مساجد میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں نماز عید کے چھوٹے بڑے ہزاروں اجتماعات منعقد کیے گئے، بزرگ جوان اور بچے جوق در جوق مساجد میں پہنچے۔

بارش کی وجہ سے کراچی کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا ہے اور گزرنے والوں کو تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے، کچے علاقوں کی صورت حال زیادہ خراب ہو گئی ہے جہاں جگہ جگہ کیچڑ بن گیا ہے۔

سائٹ کے علاقے میں میٹروول میں بڑے نالے کا گزشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے، جس سے مرکزی سڑک کر نالے کا گندا پانی بہہ رہا ہے اور لوگوں کے کپڑے خراب ہو رہے ہیں، جب کہ سڑک پر حال ہی میں تعمیراتی کام بھی شروع کیا گیا ہے جس سے صورت حال مزید خراب ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*