فی تولہ سونا 5,36,562 روپے: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی: آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے سے 5138 ڈالر کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے سے 9 ہزار 94 روپے کی ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*