فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے اور چاندی 8 ہزار 569 روپے؛ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے سے 5010 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 128 روپے اضافے کیساتھ 8 ہزار 569 روپے کی ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*