
کراچی (17 مارچ 2026): عید جوں جوں قریب آ رہی ہے حسب روایت ہر شے کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔
عیدالفطر کا تہوار اؔٓنے میں اب چند دن ہی باقی گئے ہیں۔ عید جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے، حسب روایت کھانے، پینے، پہننے اوڑھنے اور سجنے سنورنے کی تمام اشیا کے دام بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کر پر لگ گئے ہیں۔
ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب سے چند روز قبل تک 450 اور 500 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چکن اب 700 روپے تک جا پہنچا ہے۔
کراچی میں مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو سے 670 روپے کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ پشاور میں بھی مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ آٹا، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مختلف پکوانوں میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔
