عباسی شہید اسپتال کی لفٹ گر گئی، صحافی بال بال بچ گئے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب کے دوران اسپتال کی لفٹ گر گئی۔ لفٹ کے ذریعے نیچے آنے والے صحافی بال بال بچ گئے۔

ایک صحافی کا کہنا ہے کہ لفٹ تیسری منزل سے پہلی منزل پر آ کر گری، البتہ لفٹ اٹکنے کی وجہ سے صحافی محفوظ رہے۔

مختلف ٹی وی چینلز کے کیمرامین اور خاتون صحافی بھی لفٹ میں موجود تھیں۔

لٹکی ہوئی لفٹ کا دروازہ کھول کر صحافیوں کو نکالا گیا۔

کچھ لمحے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی اسی لفٹ سے روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تو وہاں کی لفٹ میں پھنس گئے تھے۔

لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آ کر پھنس گئی تھی، تاہم لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 15 افراد محفوظ رہے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*