شاہ میر بھٹو نے بطور ڈی جی ایس بی سی اے اپنا کام مکمل کرلیا، نئے سربراہ کی تقرری کے لئے امیدواروں کی بھاگ دوڑ شروع

کراچی: (خصوصی رپورٹ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو نے اپنا کام مکمل کرلیا ، جس کے بعد اتھارٹی میں نئے ڈی جی کی تقرری کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انتظامی تیاریاں جاری ہیں اور جلد نئی تقرری کا اعلان متوقع ہے، کچھ حلقوں کی جانب سے شاہ میر بھٹو کی پالیسیوں اور فیصلوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا-

ایس بی سی اے کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی کے انتخاب کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، اورجلد ہی نئے سربراہ کا اعلان کیا جائے گا۔

شہر کے بلڈرز، رہائشیوں اور ٹاؤن پلاننگ کے ماہرین کی نظریں اب نئے آنے والے ڈی جی پر مرکوز ہیں-

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صوبے بھر میں عمارتوں کی تعمیر، نقشوں کی منظوری اور بلڈنگ بائی لاز کے نفاذ کی ذمہ دار سرکاری اتھارٹی ہے، جو شہری ترقی کے عمل میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*