شاہ فیصل کالونی دھماکا: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے اسے حادثاتی قرار دے دیا

شہر قائد کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھماکا حادثاتی تھا اور اس میں کوئی بارودی مواد یا بم شامل نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا مکان نمبر ڈی-453 میں اسپلٹ اے سی سے پیدا ہونے والی گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔

دھماکے کے وقت برقی چنگاری نے لیک ہونے والی گیس کو بھڑکا دیا، جس سے دھماکا ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے واضح کیا کہ دھماکے میں کوئی دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں ہوا اور یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔

واقعے کے فوری بعد ایس پی شاہ فیصل کالونی، فیصل خان نے بھی بتایا تھا کہ دھماکا موبائل فون کی دکان میں موجود سیوریج کی گیس کے بھڑکنے کے باعث ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*