
کراچی (کرائم رپورٹر) شاہراہِ فیصل (نرسری) کے قریب کئی روز سے کھڑی ایک لاوارث موٹر سائیکل (نمبر: KIT-2434) کو ٹریفک پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بائیک ایک بائیکیا رائیڈر کی ہے جس کی موٹر سائیکل حالیہ بارشوں میں نالے میں گر گئی تھی۔
موٹر سائیکل کی واپسی پر شہری نے ٹریفک پولیس سے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ یہ اقدام نہ صرف ایک روزگار کی بحالی کا ذریعہ بنا بلکہ ٹریفک پولیس کے خدمت کے جذبے کی روشن مثال بھی قائم ہوئی۔
