سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او تعینات

کراچی: سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سید طحہٰ پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سید طحہٰ کےالیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مونس علوی بطور سی ای او کے الیکٹرک خدمات انجام دے رہے تھے تاہم خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*