سکھر میں بڑی کارروائی: کراچی سپلائی کیا جانے والا 2200 کلو زہریلا گوشت ضبط اور تلف

کراچی (08 مارچ 2026): سندھ فوڈ اتھارٹی نے سکھر میں ایک کارروائی کے دوران 2200 کلو مضر صحت اور زہریلا گوشت ضبط کر لیا۔

ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق روہڑی انٹرچینج پر ایک مسافر کوچ سے بڑی مقدار میں مرغی کا مضر صحت گوشت پکڑا گیا ہے، غلاظت زدہ اور انسانی صحت کے لیے خطرناک گوشت کراچی سپلائی کیا جا رہا تھا۔

ضبط شدہ 2200 کلو مضر صحت گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، جب کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم کی نگرانی میں ضبط شدہ گوشت کو محفوظ طریقے سے ضائع کیا گیا، عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی سندھ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

یہ کارروائی صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آغا فاروق کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کی۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*