سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی

گونر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نِکّا فنکار نہیں  سیاسی کارکن ہوں اور  نواز شریف کا نمائندہ ہوں ، گورنر ہاؤس میں ہر چیز کا آڈٹ ہوگا ۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام سندھ لانے کا اعلان  کیا اور کہا کہ نواز شریف نے طلبہ کے لیے جو اقدامات کیے وہ یہاں بھی نظر آئیں گے ، ہم اگر کہیں کہ 6 ماہ کا کورس ہے تو 6 ماہ میں ڈگری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں میں بیٹھاہوں یہ ہمارے رہبروں اور کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے، ہم ہر شخص کی نمائندگی کرتے ہیں،صوبے اور کراچی پر منفی بات نہیں کیجیےگا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف پاکستان کے لیے جیل جا سکتے ہیں لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میں یہاں کا آڈٹ کرواؤں گا، کتنے پیسے اور کہاں خرچ کروں گا، آپ بھی نظر رکھیےگا،  میں کوئی غلط کام کروں تو مجھ پر تنقید کیجیےگا۔

نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس مقام کو دیکھیں کہ یہاں کا کیا حال کیاگیا ہے، کرسیوں کی حالت دیکھیں، بینرز اکھاڑ دیےگئے،یہ سب دوبارہ آبادہوگا، کل سے مستحقین سحری اور افطار یہاں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں، میں عوامی گورنر نہیں آئینی گورنر ہوں، آئین کے تحت صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*