سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (6 اگست 2025) – حکومت سندھ نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر صوبے بھر میں 9 اگست بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ 8 اگست بروز جمعہ کو "لطیف ڈے” منانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جس کے تحت تمام پرنسپلز کو اپنے کالجز میں اس دن خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا کہا گیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کالجز، حیدرآباد کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*