دبئی کے الفجیرہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ میزائل حملے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا طیارہ دبئی کے الفجیرہ ایئر پورٹ پر لیڈنگ کے دوران میزائل حملے سے بچ گیا۔ لیڈنگ کے وقت الفجیرہ ایئر پورٹ سے متصل نیول ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ ہوا۔

پی کے 175 نے صبح  6 بجے الفجیرہ ایئر پورٹ پرلینڈ کیا اور طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 123 مسافر سوار تھے۔

میزائل حملے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے جس سے عملے اور مسافروں میں خوف پھیل گیا۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے پی کے 173  اور 175 الفجیرہ ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں رہی، کچھ وقت کےلئے پروازوں کی واپسی میں تاخیر ہوئی تاہم دونوں طیارے بحفاظت واپس لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے۔

فلائٹ آپریشن

اکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے دبئی اور ابوظبی کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے دبئی کی پروازوں کا آپریشن فجیرہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا ہے، جب کہ ابوظبی کی پروازوں کو العین ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو چکا ہے، اور آج 101 پروازیں منسوخ کی گئیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے 8 ایئرپورٹس سے بیرونِ ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابوظبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی کے لیے شیڈول پروازیں شامل ہیں، ملک کے 8 بڑے ایئرپورٹس سے گزشتہ 18 روز کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*