دبئی ایئرپورٹ کے قریب ایرانی ڈرونز کی تباہی: ملبے کے گرنے سے چار غیر ملکی زخمی، پروازیں معمول پر

دبئی میڈیا آفس اور رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے آج دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے، جو امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے 12ویں روز کی جوابی کارروائی کا حصہ تھے؛ اس کارروائی کے دوران ڈرونز کے ملبے کی زد میں آ کر چار غیر ملکی زخمی ہوئے جن میں معمولی زخمی ہونے والے دو گھانا اور ایک بنگلہ دیشی شہری جبکہ درمیانی نوعیت کے زخمی ہونے والے ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ اماراتی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*