تنزانیہ سے ایل پی جی لے کر ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی(20 مارچ 2026): ملک میں گیس کی قلت کے خاتمے کے لیے تنزانیہ سے ایل پی جی لے کر ایک اور بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق 2590 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر ‘ارورا’ نامی جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جبکہ ‘گلوب تانیہ’ نامی ایک اور جہاز ایس ایس جی سی گیس ٹرمینل پر پہنچ چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب سے 37 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر بھی ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کے 4 جہاز پہلے ہی پورٹ قاسم پر موجود ہیں۔ ‘نیویگیٹر اٹلانٹک’ نامی بحری جہاز سے 12 ہزار ٹن ایل پی جی ڈسچارج کر لی گئی ہے، جبکہ ‘نیویگیٹر ایریز’ سے مزيد 11 ہزار ٹن ایل پی جی حاصل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ‘السواٹر’ نامی جہاز 3700 ٹن اور ‘ایم ڈی 23’ نامی جہاز 3500 ٹن ایل پی جی کے ساتھ بندرگاہ پر موجود ہیں۔

دوسری جانب گیس کی اتنی بڑی مقدار میں آمد کے باوجود مافیا نے صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ شروع کر دی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 340 روپے فی کلو تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*