بی ایریا لیاقت آباد کے عوامی مسائل پر فوری ایکشن — پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا مطالبہ

بی ایریا، لیاقت آباد کے عوامی مسائل کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پی ایس 127 کے نائب صدر امان علی بھائی اور نائب صدر فرخ علی بھائی نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زمینی حقائق کا خود جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گلی نمبر 1 سے 10 تک پیور بلاکس کی تنصیب ادھوری ہے۔ بعض گلیوں میں تو آدھے سے بھی کم حصے پر پیور بلاک لگایا گیا ہے، جو ناقص منصوبہ بندی اور فنڈز کے ضیاع کا واضح ثبوت ہے۔

خاص طور پر مدرسہ جامعہ انوار القرآن کے سامنے پیور بلاک کا کام روکے جانے کے باعث بارش اور گٹروں کا گندا پانی براہ راست مدرسے میں داخل ہو رہا ہے، جو کہ نہ صرف طلباء بلکہ پوری برادری کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ مزید برآں، ادھورے کام کی وجہ سے گلی میں کچرا جمع ہونا معمول بن چکا ہے، جس سے علاقہ بدترین بدبو، بیماریوں اور گندگی کا شکار ہو چکا ہے۔

عوام نے متفقہ مطالبہ کیا ہے کہ پہلے علاقے کا دیرینہ سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ بعد ازاں مکمل گلیوں میں پیور بلاکس کی تنصیب کا کام بلا تعطل مکمل کیا جائے۔

ہماری پرزور اپیل یو سی چیئرمین جناب سید معین عباس مدنی صاحب، ٹاؤن چیئرمین جناب فراز حسیب صاحب اور وائس چیئرمین جناب اسحاق تیموری صاحب سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پی ایس 127 پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس سنگین عوامی مسئلے پر فوری ایکشن لیا جائے اور عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔

آخر میں اہلِ علاقہ نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے بروقت ان کے مسائل کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ پارٹی ہمیشہ اسی جذبے اور سنجیدگی سے عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ایس 127
ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*