
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، آپریشن ’بنیان المرصوص‘ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا۔
